بلدیاتی نظام کی بہتری کیلئے ملک بھر کے نوجوانوں کو شامل کیا جا رہا ہے

August 17, 2015 5:35 pm0 commentsViews: 23

پاکستان کے تمام ادارے اپنی اپنی جگہوں پر بہترین کام کررہے ہیں
ملک کے نوجوان مستقبل کا معمار ہیں، یوتھ کنونشن کی تقریب سے وزیر بلدیات، کمشنر کراچی و دیگر کا خطاب
کراچی( پ ر)اسپورٹس اوریوتھ افئیر ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ اور یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے مین یوتھ کنونش کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ مہمان خصوصی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام کو بہتر بنانے کیلئے کراچی سے کشمور تک نوجوانوںکو شامل کیا جارہا ہے اور خاص طور پر یوتھ پارلیمنٹ کے اراکین یہ نظام سنبھالیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے اپنی اپنی جگہوںپر بہترین کام کررہے ہیں۔ جس سے ملک کی تعمیر و ترقی میں بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں اور عوام کو اس کے ثمرات بھی مل رہے ہیںاس سلسلے میں بلدیہ کے ادارے بھی مصرف عمل ہیں تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کئے جاسکیں۔کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی نے جشن آزادی کا کیک کاٹا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ُملک کے نوجوان ہی مستقبل کے معمار ہیں اور تحریک آزادی میںبھی آپ جیسے ہی پُر عزم اور پُر جوش نو جوانوں کا ایک اہم کردار رہا ۔ اگر آپ تمام نوجوان ایسے ہی ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو بانی پاکستان جناب قائداعظم محمد علی جناح کے بتائے ہوئے اصول ۔ایمان ۔ اتحاد اور نظم وضبط پر عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آپ پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرسکیں ۔ اس ملک کو کامیابی کی بلند ترین سطح پر دیکھنے کے لئے بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کی صلا حیتوں کو سر اہیں اور بروئے کار لائیں کیوں کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میںنوجوان ہی باعث اُمید ہوتے ہیں۔یوتھ پارلیمنٹ نے پچھلے دس سالوں میںبے انتہا کامیابیاں حاصل کی ہیں اس فورم پر نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کر کے ملک کی تعمیر وترقی کے لئے مختلف شعبوں میں کام کیا ہے۔ارباب اختیار کے سامنے سوال اٹھا ئیں ہیں۔ اور سب سے بڑھ کر آپ پاکستان کے لئے ایک اُمیداور ایک روشنی بن کر سامنے آئیں ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں آپ پاکستان کے نوجوانوں کی موثر اور بھر پور آواز بن کر، ُملک وقوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔سیکریٹری اسپورٹس اور یوتھ افئیرز ڈپارٹمنٹ( حکومت سندھ )محمد راشدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپارٹمنٹ صوبہ کے نوجوانوں کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے اور ہم ہر موقع پر نوجوانوں کو یکجا کرکے ، انکی تر بیت کرکے انہیں قابل فخر شہری بنانے میں پر عزم ہیں۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے بانی وچئیر مین یوتھ پارلیمنٹ رضوان جعفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس یوتھ کنونشن میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد میں شرکت اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ یہ سب نوجوان اپنے وطن سے بے انتہا محبت کرتے ہیںاور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیںیہ ہر وقت تیار ہیں رضوان جعفر نے یوتھ پارلیمنٹ کے تمام اراکین کو یوتھ پارلیمنٹ کے دس سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ہرگھڑی تیارقیام کامران ہیں اورُ ملک کے بہتر مستقبل کیلئے ہر وقت مصروف عمل ہیں تقریب سے سندھ مدرستہ الا سلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ ڈاکٹر قیصر سجاداور ڈاکٹر شہزاد علی نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام کے آخر میں چیئرمین یوتھ پارلیمنٹ رضوان جعفر نے مختلف شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔بُرکلن سیکنڈری اسکول کے چیف ایگزیکٹیوا رشدملک نے کہا کہ رضوان جعفر جس طرح گذشتہ دس سالوں سے یوتھ کی آبیاری کررہے ہیں اللہ پاک کے فضل وکرم سے اب یہ ایک تناور درخت کے روپ میں نظر آرہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ انہیں مزید ہمت اور طاقت عطا فرمائیں ۔ پروگرام میں یوتھ پارلیمنٹ کے پورے مُلک سے آئے ہوئے ممبرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔