شہر میں اسکول وین ڈرائیوروں کیخلاف 21 اگست سے آپریشن کا فیصلہ

August 17, 2015 5:35 pm0 commentsViews: 36

اسکول وین میں بچے سیٹ بائی سیٹ بٹھائے جائیں‘ گاڑی میں بچوں کا خیال رکھنے کیلئے ہیلپر موجود ہونا چاہئے‘ ڈی آئی جی ٹریفک
خلاف ورزی کرنے والے اسکول وین ڈرائیور جیل کی ہوا کھائیں گے اور ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے‘ اجلاس سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک امیرشیخ نے کہا ہے کہ اسکول وین ڈرائیورز کے خلاف 21اگست سے میگا آپریشن کیا جائے گا ، خلاف ورزی کرنے والا اسکول وین ڈرائیورزجیل کی ہواکھائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ٹریفک پولیس افسران سے اجلاس کے دوران کیا۔امیر شیخ نے کہا کہ پہلے فیز میں اسکول وینوں سے سی این جی اور ایل پی جی سلنڈر ختم کیے جائیں گے اس کے علاوہ اسکول وین پراسکول کا بورڈ آویزاں ہو، بچے سیٹ بائی سیٹ بیٹھیں اور ڈرائیور کے ساتھ ہیلپرہو جو بچوں کا خیال رکھے ۔خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھجوایا جائے گا اور ان پر بھاری جرمانے بھی کئے جائیں گے۔ نفری کی کمی کے حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ نفری دینے کے وعدے کئے گئے لیکن اب تک پورے نہیں ہوئے۔ امیرشیخ نے کہا کہ ٹریفک جوانوں کے لیے ریوارڈ کی رقم2014میں ریلیز ہوئی تھی لیکن متعلقہ اداروں کی کوتاہیوں کے باعث اب تک نہیں ملی اگرجوانوں کی رقم اگلے ماہ تک نہیں دلواسکا تو احتجاجاً عہدہ چھوڑدونگا۔ ٹریفک پولیس عوام دوست ہے ٹریفک پولیس اپنا اخلاق درست کریں۔انہوں نے کہا کہ چنگ چی رکشہ اگرکراچی میں کئی بھی نظرآیا تو اس علاقہ کا ایس او کو معطل اور تنزلی کردی جائے گی۔

Tags: