عمران روایتی شوہر بن گئے ریحام خان پر پابندی عائدکردی

August 18, 2015 3:56 pm0 commentsViews: 23

عمران خان نے عوامی تنقید سے دلبرداشتہ ہوکر ریحام خان کے تحریک انصاف کی سرگرمیوں اور تقریبات میں شرکت پر پابندی لگادی
ریحام خان کو تحریک انصاف کی جانب سے کوئی پروٹوکول نہیں دیا جائیگا‘ ضمنی الیکشن کے حوالے سے تنقید پر مایوس ہوئی‘ عمران خان
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی اہلیہ ریحام خان پر عوامی تنقید سے دلبرداشتہ ہو کر ریحام خان کی تحریک انصاف کی سرگرمیوں میں شرکت پرپابندی عائد کردی‘ عمران خان کا کہنا ہے کہ ریحام خان کو تحریک انصاف کی جانب سے کوئی پروٹوکول نہیں دیا جائیگا۔ریحام خان آئندہ پارٹی کی کسی تقریب میں شرکت نہیںکریں گی‘ عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 19 کے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد ریحام خان تنقید سے مایوس ہوئی ہیں‘ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہر قسم کی اقرباء پروری کیخلاف ہے اور پارٹی میں ریحام خان کو کوئی عہدہ یا پروٹوکول نہیں دیا جارہا ہے‘ عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ریحام خان کراچی میں ضمنی الیکشن کی مہم میں شرکت کیلئے میرے کہنے پر گئی تھیں‘ انہوں نے کہا کہ ریحام خان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گی‘ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف رشتہ داروں کو نوازنے کیخلاف ہے۔علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق عمران خان ریحام خان کو بے جا تنگ کرنے اور ان پر نازیبا جملے کسنے سے بہت پریشان ہوگئے تھے۔

Tags: