سندھ کابینہ میں اہم تبدیلیاں، وزارتوں میں ردبدل

August 18, 2015 3:56 pm0 commentsViews: 31

میر ہزار بجارانی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان واپس نثار کھوڑو کے حوالے
مسعود آرائیں کو جاوید ناگوری کی جگہ محکمہ کچی آبادی سونپا گیا
محکمہ آرکائیو اور آبپاشی کا اضافی چارج شرجیل میمن اور مراد علی شاہ کو دیا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایک مرتبہ پھر سندھ کابینہ میں تبدیلی کر دی ہے ۔ سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو سے آرکائیو اور آبپاشی کا محکمہ واپس لے کر محکمہ کا اضافی چارج صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز شرجیل انعام میمن جبکہ محکمہ آبپاشی کا اضافی چارج سینئر وزیر برائے خزانہ مراد علی شاہ کو دیا گیا ہے ۔ صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان واپس لیکر سینئر وزیر برائے اطلاعات نثار احمد کھوڑو کو دے دیا گیا ہے ۔ میر ہزار خان بجرانی کے پاس فی الحال کوئی قلمدان نہیں ہے تاہم وہ صوبائی وزیر ہونگے جبکہ صوبائی وزیر طارق مسعود آرائیں کو محکمہ کچی آبادی دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ میر ہزار خان بجرانی نے محکمہ تعلیم کا قلمدان نہیں سنبھالا تھا انہوں نے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا تھا کہ وہ اختیارات کے بغیر اس محکمہ میں کام نہیں کر سکتے جبکہ صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے استعفے کے بعد ان کی جگہ طارق مسعود آرائیں کو شامل کیا گیا ہے ۔

Tags: