فلم ساز سید شوکت حسین رضوی کی برسی کل منائی جائے گی

August 18, 2015 3:59 pm0 commentsViews: 26

لاہور(کلچرل ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز، ہدایت کار و اداکار سید شوکت حسین رضوی کی17 ویں برسی کل منائی جائے گی۔ شوکت رضوی 1914ء میں مرزا پور یوپی، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز کلکتہ کے میڈن تھیٹر سے کیا جہاں انہوں نے ایڈیٹنگ کے کام میں مکمل دسترس حاصل کی۔ لاہور کے مشہور فلم ساز سیٹھ دل سکھ پنچولی انہیں کلکتہ سے لاہور لے آئے جہاں انہوں نے گل بکالی، خزانچی اور کچھ دیگر فلموں کی ایڈیٹنگ بڑے ہنر مندانہ طریقے سے کی۔