غیرملکی جہازوں سے شراب اور بیئر فروخت کا انکشاف

August 18, 2015 4:04 pm0 commentsViews: 22

کراچی(نیوزڈیسک)معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پورٹ قاسم پر آنے والے جہازوں سے غیرملکی شراب اور بیئر باہر لا کر ایجنٹوں کے ذریعے فروخت کی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم پر ناقص انتظامات کی وجہ سے سیکورٹی سسٹم مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پورٹ قاسم کی تمام برتھوں پر آنے والے غیرملکی جہازوں سے بڑے پیمانے پر شراب اور بیئر سیکورٹی اہلکاروں کی نگرانی میں روزانہ پورٹ سے باہر لا کر ایجنٹوں کے ذریعے فروخت کی جاتی ہے اور تمام کام کی نگرانی سیکورٹی گارڈ جمیل کرتا ہے۔ ڈائریکٹر کا خاص بندہ ہونے کی وجہ سے پورٹ قاسم کے اندر اس گارڈ کو ڈائریکٹر کے نام سے پکاراجاتا ہے۔

Tags: