صدر مملکت کے خاندان کے تمام افراد ایوان صدر منتقل نہیں ہورہے

August 18, 2015 4:02 pm0 commentsViews: 28

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر مملکت ممنون حسین کے خاندان کے تمام افراد ایوان صدر منتقل نہیں ہورہے۔ صدر مملکت کے صرف تیسرے نمبر کے صاحبزادے اپنے بیوی بچوں کے ساتھ منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ان کے بچوں کے اسلام آباد میں حصول تعلیم کے لیے داخلوں کے مراحل کو مکمل کرلیا گیا ہے اور امید ہے کہ یہ فیملی جلد اسلام آباد یا ایوان صدر منتقل ہوجائے گی۔

Tags: