ایف آئی اے کا سوک سینٹر پر چھاپہ چائنا کٹنگ سے متعلق پوچھ گچھ

August 18, 2015 4:12 pm0 commentsViews: 26

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ایف آئی اے نے سوک سینٹر پر ایک بار پھر کارروائی کی‘ایف آئی اے حکام نے محکمہ لینڈ کے افسران سے چائنا کٹنگ سے متعلق تحقیقات کیں‘ ایف آئی اے نے چائنا کٹنگ کی تحقیقات کے دوران پیر کی شام سوک سینٹر پر ایک بار پھر کارروائی کی‘ ایف آئی اے اہلکارسوک سینٹر کے تیسرے فلور پر موجود محکمہ لینڈ کے دفتر پہنچے‘ ٹیم نے محکمہ لینڈ کے دو ڈائریکٹرز سے سرجانی ٹائون اور نارتھ کراچی میں زمینوں کی غیر قانونی منتقلی اور چائنا کٹنگ سے متعلق پوچھ گچھ کی اس موقع پر نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی نہ ہی ایف آئی اے کی جانب سے کوئی ریکارڈ قبضے میں لیا گیا۔

Tags: