سرکاری اسکیم کے تحت حجاج کرام کوبہترین سہولیات فراہم کی جائیں، عاطف بلو

August 18, 2015 4:12 pm0 commentsViews: 30

تحریک عوام اہلسنت پاکستان حج و عمرہ کمیٹی کے زیر اہتمام پہلی حج پرواز کی رخصتی کے موقع پر بات چیت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک عوام اہل سنت پاکستان حج و عمرہ کمیٹی کے زیراہتمام پہلی حج پرواز کو رخصت کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک کے سربراہ محمد عاطف حنیف بلو، علامہ ریاض الدین قادری، عبدالقادر نورانی، شعیب بابا، سکندر قادری، محمد سلیم عطاری، محمد علی قریشی و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ اس موقع پر تحریک عوام اہل سنت پاکستان کی جانب سے حاجیوں کو فی سبیل اللہ حج کی کتابیں، طواف کی تسبیح ، مسواک، چپل کی تھیلیاں اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ تحریک کے زیراہتمام حجاج کرام کی سہولت کے لیے فری میڈیکل کیمپ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے لگایا گیا۔ اس موقع پر محمد عاطف حنیف بلو نے حجاج کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حجاج کرام کو پاکستان حکومت کی جانب سے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ وہ سعودی حکومت سے بات چیت کرکے حجاج کرام کے لیے آب زم زم 5 لیٹر کے بجائے 10 لیٹر لانے کی اجازت دی جائے۔

Tags: