پی آئی اے نے درجنوں مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں

August 18, 2015 4:25 pm0 commentsViews: 17

انجینئروں نے اسلام آباد جانیوالی پرواز میں ہونے والے سوارخوں کو پلاسٹک ٹیپ سے بند کر دیا
فلائٹ کی روانگی سے قبل تیز ہوا کے باعث ٹیپ اکھڑ گئی مسافروں کو اتار کر لائونج میں بٹھا دیا
کراچی(نیوز ڈیسک) قومی ایئر لائن کی انتظامیہ نے درجنوں مسافروں کی زندگیاں اس وقت خطرے میں ڈال دیں جب پی آئی اے کے انجینئرز نے اسلام آباد جانے والی پرواز کے اگلے حصے میں ہونے والے سوراخوں کو پلاسٹک ٹیپ لگا کر بند کردیا جو ہوا کا دبائو برداشت نہ کر سکے اورٹیپ اکھڑ گئے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے368کے اگلے حصے میں نوز کے نیچے2سوراخوں کو قومی ایئر لائن کے انجینئرز نے پلاسٹک ٹیپ لگا کر بند کردیا تاہم فلائٹ کی روانگی سے قبل تیز ہوا کے باعث ٹیپ اکھڑ گئی جس کے باعث تمام مسافروں کو اتار کر لائونج میں بٹھا دیا گیا۔ مسافروں نے پی آئی اے انتظامیہ کی غفلت پر شدید تنقید کرتے ہوئے احتجاج کیا اور حکام سے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے انجینئرز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Tags: