وفاقی اور صوبائی وزراء کو سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت

August 18, 2015 4:28 pm0 commentsViews: 21

اہم شخصیات کے دفاتر اور گھروں کی سیکورٹی سخت، دفاتر میں عام افراد کا داخلہ بند
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) اٹک خودکش حملے میں صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل(ر) شجاع خانزادہ سمیت 21 افراد کی شہادت کے بعد سیکورٹی اداروں نے وفاقی و صوبائی وزراء کو سرگرمیاں محدود کرنے اور کسی بھی پروگرام یا عوامی اجتماع میں شرکت سے پہلے پولیس اور خفیہ اداروں کو اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے‘ جب کہ حکومتی اہم شخصیات کے دفاتر اور گھروں کی سیکورٹی بھی سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ بعض وفاقی و صوبائی وزراء کو مزید سیکورٹی فراہم کردی گئی ہے‘ دوسری طرف دارالحکومت کے ریڈ زون میں واقع سیکریٹریٹ میں وزراء کے دفاتر میں عام افراد کا داخلہ مکمل طورپر بند کردیا گیا ہے جبکہ وزارتوں میں کام کیلئے آنیوالوں کو ملاقات کا وقت لے کر آنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

Tags: