سندھ تاجر اتحاد نے ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ہڑتال موخر کر دی

August 18, 2015 4:27 pm0 commentsViews: 29

تاجر برادری کا اٹک سانحہ پر اظہار افسوس، ہڑتال کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کرینگے، جمیل پراچہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ اور سیکریٹری اسماعیل لالپوری نے اٹک سانحے کے باعث آج18 اگست کو ہونیوالی تاجروں کی شٹر ڈائون ہڑتال کو موخر کرنے کا اعلان کیا ہے‘ جمیل پراچہ نے کہا ہے کہ اٹک میں وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ اور 22 افراد کے خودکش دھماکے میں ہلاکت ایک عظیم قومی سانحہ ہے‘ تاجر برادری اٹک خودکش حملے کی شدید مذمت کرتی ہے‘ جمیل پراچہ کا کہنا ہے کہ تاجر برادری ان حالات میں شٹر ڈائون ہڑتال نہیں کرسکتی کیوں کہ اس موقع پر ہمیں محب وطن اور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا‘ تاکہ دہشت گردوں کو واضح پیغام ملے کہ تاجر برادری اور پوری قوم پاک فوج اور حکومت کے ساتھ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کے موقف پر قائم ہے اور وہ اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔سندھ تاجر اتحاد ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف شٹر ڈائون ہڑتال کی کال جلد دے گی‘ ہم ایف بی آر اور حکومت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سندھ تاجر ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف شٹر ڈائون ہڑتال کی کال جلد دے گی‘ ہم ایف بی آر اور حکومت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ود ہولڈنگ ٹیکس تاجر دشمن اور معاشی بحران کا سبب بن سکتا ہے‘ لہٰذا حکومت اور ایف بی آر فوری طور پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا فیصلہ واپس لے۔

Tags: