ایف بی آر لیاری گینگ وار کے نقش قدم پر چل پڑا، عتیق میر

August 18, 2015 4:34 pm0 commentsViews: 26

بینکوں سے رقوم کی جبری کٹوتی سے ٹیکس کے بجائے بھتے کا تاثر پیدا ہو رہا ہے
رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ملک گیر ہڑتال کی کال دی جا سکتی ہے، میڈیا سے گفتگو
کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین اور آل پاکستان انجمنِ تاجران کے سینئر نائب صدر عتیق میر نے کہا ہے کہ ایف بی آرٹیکس اصلاحات کے بجائے لیاری گینگ وار کے نقشِ قدم پر چل پڑا ہے، بینکوں سے رقوم کی جبری کٹوتی سے ٹیکس کے بجائے بھتے کا تاثر پیدا ہورہا ہے، قومی ٹیکس ادارہ اپنے غیرمنصفانہ طرزِ عمل سے خوف و دہشت کی علامت بن گیا ہے، ٹیکس گذاروں پر اپنا اعتماد بحال کرنے کے بجائے انھیں مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں، انھوں نے بینک ٹرانزیکشن ٹیکس کے متنازعہ نفاذ کے خلاف ملک بھر کے تاجروں کے باہمی اتحاد کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں مشترکہ طور پر قائم کی گئیں کمیٹیوں کے ارکان کی مشاورت سے ملک گیر ہڑتال کی کال دی جاسکتی ہے، لاہور میں تاجروں کے ملک گیر اجلاس میں شرکت کے بعد گذشتہ روز کراچی واپسی پر انھوں نے پریس و میڈیا کو بتایا کہ انھیں آل پاکستان انجمنِ تاجران کی مصالحتی و مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین کی اضافی ذمہ داریاںبھی تفویض کی گئی ہیں جنھیں وہ احسن طور پر نبھانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

Tags: