ناظم آباد میں انڈرپاس کے نئے پی سی ون سے 8 کروڑ روپے کی بچت

August 18, 2015 4:38 pm0 commentsViews: 22

کنٹریکٹر کی مرضی کے پی سی ون پر کام نہیں ہوگا، ایڈمنسٹریٹر کراچی، کام فوری شروع کرنے کی ہدایت
کراچی (سٹی رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب احمد صدیقی کی کوششوں سے ناظم آباد چورنگی نمبر 1 پر زیر تعمیر انڈر پاس کا از سر نو پی سی ون میں حکومت کے 8 کروڑ روپے کی بچت ہوئی پہلے پی سی ون 53 کروڑ جبکہ نیا پی سی ون 45 کروڑ روپے کا تیارہوا ہے، پروجیکٹ ڈائریکٹر کو تبدیل کرکے شفیق الرحمن کو نیا پروجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا ، تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ناظم آباد انڈرپاس پر کام رکنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کنٹریکٹر فرم کو ہدایت کی ہے کہ کام کو فوری شروع کر دیا جائے ، کنٹریکٹر کی مرضی کے پی سی ون پر کام نہیں ہو گابلکہ اب حقیقت پسندی سے فنی ماہرین کی زیر نگرانی اور جانچ پڑتال کے بعد تیار کیے جا نے والے پی سی ون پر ہی کام ہوگا۔نیا پی سی ون پیر کو پی اینڈڈی میں جمع کرادیاگیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ شہریوں کی پریشانی اور تکلیف کا اندازہ ہے مگر حکومت کے لئے کراچی کے 8 کروڑروپے کی بچت کرنابھی اہم مسئلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب اس منصوبے پر تیزی سے کام شروع کیا جائے گااور دن رات کام جاری رہے گااور بہت کم وقت میں اس منصوبے کومکمل کیا جائے گا۔

Tags: