ایم ڈی واٹر بورڈ کا افسران کے ہمراہ دورہ

August 18, 2015 4:36 pm0 commentsViews: 23

کراچی ( سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز افتخار احمدخان ،چیف انجینئر بلک سکندر علی زرداری، چیف انجینئر الیکڑیکل و مکینیکل نور محمد چوہان ، ڈپٹی چیف انجینئر الیکٹریکل و میکنیکل اسد اللہ خان ودیگر کے ہمراہ دھابیجی پمپنگ ہائوس سے پانی کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا،پمپنگ اسٹیشن کے دورہ کے دوران افسران کو ہدایت کی کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن کو پانی کی فراہمی مزید بہتر بنائیںجبکہ شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی مناسب حکمت عملی پرعمل کیا جائے اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ اگر کسی پمپنگ ہاؤس پر مشینری کی مرمت کی ضرورت ہو تو مرمتی کام کو جلد ممکن بنایاجائے تاکہ فراہمی آب کانظام مزید مو ثر ہو سکے۔

Tags: