جراثیم کش ادویات کا اسپرے نہ ہونے سے ڈینگی کا مرض پھیلنے لگا

August 18, 2015 4:39 pm0 commentsViews: 26

کمشنر کراچی کے احکامات نظر انداز، شہر میں مکھی اور مچھروں کی بہتات سے شہری پریشان
کراچی (سٹی رپورٹر) کراچی میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو اور صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال بہتر نہ ہونے پر شہریوں کی صحت دائو پر لگ گئی، مکھی مچھروں کی بہتات سے شہریوں کا برا حال، ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ، کراچی میں 48 سے زائد ڈینگی سے متاثرہ مریض اسپتالوں میں داخل ہوگئے، ڈی ایم سیز نے صفائی ستھرائی پر توجہ دینے کے بجائے تمام تر توجہ مبینہ بوگس کوٹیشنز کرنے پر مرکوز کردیں، کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی کی تمام تر ہدایات اور احکامات ردی کی نذر کردیئے گئے، بلدیہ کراچی کی جانب سے کی جانے والی اسپرے مہم تشہیر تک محدود، شہریوں کو کوئی ریلیف نہ مل سکا، کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب احمد صدیقی کی جانب سے شہر میں فیومیگیشن کئے جانے کے دعوے تو کئے جارہے ہیں تاہم شہری اس اسپرے مہم سے مکمل طور پر لاعلم ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی کی طرح فیومیگیشن تشہیری مہم تک محدود ہے جس کے باعث شہر میں حشرات الارض کی بھرمار سے شہریوںکا برا حال ہوگیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مچھر مکھیوں کی بہتات سے شہری مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ۔، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی عظمیٰ کراچی کے ساتھ ساتھ ڈی ایم سیز نے صفائی ستھرائی کے امور کو یکسر نظر انداز کررکھا ہے، جس کے باعث شہر میں جگہ جگہ گندگی و غلاظت کے ڈھیر جمع ہیں جس سے سخت تعفن اٹھ رہا ہے۔

Tags: