لندن سے پاکستان آنیوالی 2لڑکیاں ہیتھروایئرپورٹ پر گرفتار

August 18, 2015 4:40 pm0 commentsViews: 24

کراچی آنیوالی 25 سالہ آمنہ اور 14 سالہ ساتھی کو کالعدم تنظیم سے رابطوں کے شبے میں حراست میں لیا گیا
دونوں لڑکیاں چند روز سے لاپتہ تھیں،والدین نے گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)برطانوی حکام نے کالعدم تنظیموں سے رابطے کے شبہ میں پی آئی اے کی پرواز سے پاکستان آنیوالی دو لڑکیوں کو ہیتھرو ائیرپورٹ پر چیک آئوٹ کے دوران حراست میں لے لیا۔ دونوں لڑکیاں پی آئی اے کی پرواز پی کے 788 سے کراچی آ رہی تھیں۔ ایک گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق لندن پولیس نے ہیتھرو ائیرپورٹ پر چیکنگ کے دوران 25 سالہ آمنہ اور اس کی16 سالہ ساتھی کو حراست میں لے لیا دونوں لڑکیاں پی آئی اے کی پرواز پی کے788 سے کراچی آ رہی تھیں، پولیس کارروائی کی بنا پر پرواز ایک گھنٹہ دس منٹ کی تاخیر سے کراچی کے لئے روانہ ہو سکی۔لندن پولیس نے لڑکیوں کو ایک گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد والدین کے حوالے کر دیا۔ دونوں چند روز سے لاپتہ تھیں۔ ان کے گھروالوں نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ والدین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ دونوں کے کالعدم تنظیموں سے رابطے ہو سکتے ہیں۔

Tags: