مرغی کا گوشت35 روپے فی کلو سستا ہو گیا

August 18, 2015 4:42 pm0 commentsViews: 28

ہول سیل مارکیٹ میں کریلے، بھنڈی، لوکی، ٹماٹر و دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں30 روپے تک کمی آگئی
کراچی(کامرس رپورٹر)مقامی مارکیٹ میں مرغی کے فی کلوگرام گوشت کی قیمت میں35روپے جبکہ سبزیوں کی قیمت میں30روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹ میں مرغی کے گوشت میں35روپے فی کلوگرام کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت گھٹ کر235روپے جبکہ زندہ مرغی کی قیمت20روپے کی کمی کے بعد164روپے ہوگئی ہے ۔ادھرہول سیل مارکیٹ میں کریلے اور بھنڈی،لوکی کی قیمتوں میں بھی30روپے جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں10روپے فی کلوگرام کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ہول سیل مارکیٹ میں کریلے اور بھنڈی کی قیمت گھٹ کر40روپے جبکہ لوکی کی قیمت گھٹ کر30روپے ہوگئی ہے ۔ ٹماٹرکی قیمت میں بھی 10روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد ٹماٹر کی قیمت 40روپے فی کلوگرام کی سطح پر آگئے ہیں تاہم ریٹیل مارکیٹ میں تاحال قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی ۔صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہول سیل مارکیٹ کی طرح ریٹیل مارکیٹ میں بھی سبزیوں کی قیمت کم کرائے ،انہوں نے کہا کہ اگرہول سیل مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتیں بڑھ جائیں تو ریٹیل مارکیٹ میں فوراًبڑھادی جاتی ہیں تاہم جب ہول سیل مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی آتی ہے تو ریٹیل مارکیٹ میں پس وپیش سے کام لیاجاتاہے۔

Tags: