افغانستان میں آپریشن،7 پاکستانیوں سمیت100 جنگجو ہلاک

August 18, 2015 4:42 pm0 commentsViews: 20

سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں کئی دیہات طالبان کے قبضے سے چھڑا لیے گئے
اسلحہ، گولہ بارود ، زیر زمین نصب کی جانیوالی ڈیوائسز اور دیگر ہتھیار قبضے میں لے لیے گئے، افغان حکام
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغاان سیکورٹی فورسزنے ملک کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران سات پاکستانیوں سمیت100جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کئی دیہات طالبان کے قبضے سے چھڑا لیے گئے، اس دوران طالبان کے قبضہ سے خطرناک اسلحہ، بارود، زیر زمین نصب کی جانے والی ڈیوائسزاوردیگر کئی ہتھیار بھی قبضے میں لے لیے گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو افغان وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ مختلف علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران طالبان کے100 افراد کو ہلاک کر دیا گیا،ہلاک ہونے والوں میں سات پاکستانی جنگجوبھی شامل ہیں،بیان میں کہاگیاکہ سیکورٹی فورسزنے آپریشن صوبہ ننگرہار، پروان، بغلان، قندوز، فاریاب، سرپل، اورزگان، جوزجان، پکتیکا اور ہلمند میں کیاگیا،بیان کے مطابق افغان فوج نے طالبان کے 82 افراد کو زخمی بھی کر دیا۔

Tags: