FBR نے ٹیکس چور فنکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا

August 18, 2015 4:48 pm0 commentsViews: 23

مہنگی گاڑیاں رکھنے اور بنگلوں میں رہنے اور ٹیکس ادا نہ کرنے والے فنکاروں کی فہرست تیار کی جارہی ہے
کراچی( کلچرل رپورٹر) ایف بی آر نے ٹیکس چور فنکاروں کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا،سالانہ کمائی کروڑوں اور ٹیکس برائے نام ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام نے کروڑوں روپے کی گاڑیاں رکھنے اور عالیشان محل نما گھروں میں رہنے والے فنکاروں کے اثاثہ جات اور خفیہ بینک اکائونٹ کے حوالے سے خصوصی سیل تشکیل دیدیا ہے ۔کروڑوں روپے سالانہ آمدنی کمانے والے اداکاروں کے ساتھ سپراسٹار کہلوانے والی اداکارائوں کی جانب سے غلط گوشوارے ،اپنے اثاثے چھپانے اور خفیہ بنک اکائونٹ کی مکمل چھان بین کرے گا ۔ ذرائع کے مطابق شوبز اور ذاتی کاروبار سے سالانہ کروڑوں روپے کمانے والے فنکارانکم ٹیکس کی مد میں چند ہزار روپے جمع کرواتے ہیں تاہم بعض اطلاعات کی بناء پر ایف بی آرحکام نے ٹیکس چو ر ی کرنے والے فنکاروںکے خلاف گھیرائو تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ا س ضمن میں متعدد اداکاروں کے گوشواروں سے معلومات حاصل کر لی ہے اورآئندہ چند روز میں ٹیکس چوراداکاروں کے خلا ف سخت کاروائی کی جائے گی ۔یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ایف بی آر حکام ایسے فنکاروں کیخلاف ثبوت اکٹھا کررہے ہیں تاکہ جب فنکاروں کو نوٹس جاری کیا جائے تو وہ بھاگ نہ سکیں۔

Tags: