مسلم لیگ کی جانب سے کراچی میں شجاع خانزادہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

August 18, 2015 4:50 pm0 commentsViews: 25

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام پیر کو پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی غائبانہ نماز جنازہ مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ پاکستان مسلم لیگ (ن) علماء ونگ کے جنرل سیکرٹری اظہر شاہ ہمدانی نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر اسماعیل راہو ، نائب صدر شاہ محمد شاہ ، کراچی ڈویژن کے صدر منور رضا ، جنرل سیکرٹری خواجہ طارق نذیر ، مسلم لیگ (ن) کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان ، اسد عثمانی سمیت رہنماؤں و کارکنان سمیت شہریوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسماعیل راہو نے کہا کہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔ ان کی شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔