پاکستان اسٹیل ملز کو گیس کی بندش سے4 ارب روپے کا نقصان

August 18, 2015 4:51 pm0 commentsViews: 34

مالی مسائل سے نکلنے کیلئے پاکستان اسٹیل نے زمین رہن رکھ کر قرضے لینے کا منصوبہ تیار کر لیا
کراچی(نیوز ایجنسیاں)گیس کی بندش کے باعث پاکستان اسٹیل مل کو 4ارب کے نقصان کا سامنا، نقصان کو کم کرنے کے لیے پاکستان اسٹیل نے زمین رہن رکھوا کر قرض لینے کا منصوبہ تیار کر لیا۔سوئی سدرن گیس کی طرف سے گیس کی بندش کو دو ماہ مکمل ہوگئے۔ جس کے باعث پاکستان اسٹیل ملز کو پیداوار کی مد میں چارارب سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا، اسٹیل ملز نے مالی مسائل سے نکلنے کے لیے اسٹیل ملز کی زمین بینکوں میں رہن رکھ کر قرضہ حاصل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ جس کی باقاعدہ اجازت کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست کردی ہے۔ اسٹیل ملز کے حکام کے مطابق اسٹیل ملز کی پیداوار صفر کی سطح پر پہنچنے پر پاکستان اسٹیل ملز کی معیاری مصنوعات کی فروخت سے حاصل کردہ آمدن بھی شدید متاثر ہو گئی ہے۔

Tags: