متحدہ کے اہم رہنماء اور کارکن ہم سے رابطے میں ہیں‘ آفاق احمد

August 18, 2015 4:51 pm0 commentsViews: 27

آئندہ ماہ نشتر پارک میں عوامی جلسہ کریں گے‘ جس سے ثابت ہوجائیگا کہ مہاجر عوام کس کے ساتھ ہیں
ہم پر متحدہ کے دفاتر پر قبضہ کرنے کا الزام درست نہیں ہے‘ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین کا پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہم آئندہ ماہ نشتر پارک میں عوامی جلسہ منعقد کریں گے جس میں ثابت ہوگا کہ مہاجر قوم الطاف حسین کے ساتھ نہیں ہے ۔ہمارے کارکنان کی گھروں میں واپسی میں اداروں کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔اس معاملے میں اداروں کو ملوث کرکے سیاسی کھیل کھیلا جارہا ہے اور کراچی آپریشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آفاق احمد نے کہا کہ ایم کیو ایم کے استعفیٰ قانونی طور پر منظور ہوچکے ہیں ۔اس کو التوا میں رکھنا آئین کی خلاف ورزی ہے ۔ اب استعفوں کی واپسی کے لیے جو ڈرامہ کیا جارہا ہے اس کو بند ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے عوامی رابطہ مہم چلانے سے روکا گیا اور میں طویل عرصے سے غیر اعلانیہ طور پر گھر میں بند ہوں ۔لیکن اب ہم مہاجر قوم کے حقوق کے لیے بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائیں گے ۔

Tags: