دہشت گردوں کو کرایہ پر فلیٹ دینے والے مالک کا سراغ مل گیا

August 18, 2015 4:52 pm0 commentsViews: 32

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) گلشن اقبال 13 ڈی میں رہائشی عمارت میں ایک فلیٹ انور زیب نامی شخص کی ملکیت تھا جس کو صالح نے کرایہ پر لیا تھا‘ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فلیٹ میں 3خواتین اور 2مرد اور بچے بھی رہائش پذیر تھے‘ ایک خاتون کو حراست میں لیا گیا رہائشی عمارت سے 2موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں‘ واضح رہے کہ پولیس مقابلے کے بعد 2 دہشت گرد مارے گئے جن میں ایک عبدالاحد اور دوسرا صالح کے نام سے شناخت ہوا ‘جبکہ صالح کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ القاعدہ کا کمانڈر ہے۔

Tags: