رشید گوڈیل پر حملے کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، رینجرز

August 19, 2015 4:31 pm0 commentsViews: 21

حملہ قابل مذمت ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا
شہری واقعے کے بارے میں کسی بھی قسم کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن پر دیں، ترجمان
کراچی( اسٹاف رپورٹر) رینجرز حکام نے متحدہ کے رہنما رشید گوڈیل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا عزم ظاہر کیا ہے‘ منگل کو ایک بیان میں ترجمان رینجرز نے کہا کہ پاکستان رینجرز نسدھ رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔ حملہ آوروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اس واقعے کے بارے میں کسی بھی قسم کی اطلاع فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 پردیں۔

Tags: