لگتا ہے ستمبر کا سورج نہیں دیکھ پائوں گا رشید گوڈیل نے میڈیا کو پہلے بتادیا تھا

August 19, 2015 4:34 pm0 commentsViews: 20

کچھ لوگ میرا پیچھا کرنے اور ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں
میرے ساتھ سیکورٹی اسکواڈ نہیں ہوتا نہ ہی سیکورٹی کا مطالبہ کرتا ہوں
ہٹ لسٹ تیار ہوچکی ہے پہلا نمبر میرا اور دوسرا فاروق ستار صاحب کا ہے
رشید گوڈیل نے 12 اگست کو متحدہ کے استعفوں کے بعد میڈیا سے بات کی تھی
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل نے میڈیا یا خود پر حملے کی پیشگی اطلاع دیدی تھی‘ 12 اگست کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے ستمبر کا سورج نہیں دیکھ پائوں گا‘ نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ کے استعفوں کے بعد پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پیچھا کرکے ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن میں نہیں ڈروں گا‘ میرے ساتھ سیکورٹی اسکواڈ نہیں ہوتا اور نہ ہی سیکورٹی کا مطالبہ کرتا ہوں ‘ صحافیوں نے درخواست کی کہ یہ باتیں کیمرے پر کریں اور بتائیں کہ کون لوگ پیچھا کررہے ہیں جس پر رشید گوڈیل نے جواب دیا کہ ابھی یہ باتیں میڈیا پر کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے‘ انہوں نے صحافیوں کو یہ بھی کہا تھا لگ رہا ہے آخری بار کراچی جارہا ہوں‘ ہٹ لسٹ تیار ہوچکی ہے اور میرا نمبر پہلا جبکہ فاروق ستار کا دوسرا نمبر ہے۔

Tags: