ٹی وی چینل ’’بول‘‘ اے آر وائی گروپ میں شامل ہوگیا

August 19, 2015 4:57 pm0 commentsViews: 100

اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال نے بول چینل کی باگ دوڑ سنبھال لی
بول آئندہ تین سے چار ماہ میں آن ایئر ہوجائے گا، سلمان اقبال کی بات چیت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ٹی وی چینل ’’ بول‘‘ اے آر وائی گروپ کا حصہ بن گیا ہے اے آر وائی کے بانی اور سی ای او سلمان اقبال نے بول نیٹ ورک کی باگ دوڑ سنبھال لی تفصیلات کے مطابق بول نیٹ ورک اب با قاعدہ طور پر سی ای او سلمان اقبال کے زیر نگرانی اپنے آپریشز سر انجام دے گا، پاکستانی میڈیا کا یہ اہم تاریخ ساز اعلان18 اگست 2015ء کو کیا گیا۔ سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد میڈیا انڈسٹری اور صحافی برادری کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ بول ٹی وی نیٹ ورک کے تمام بیورو چیفس، نیوز ہیڈز اور اعلیٰ عہدیداران کو کراچی طلب کرلیا گیا۔ یاد رہے کہ امریکی اخبار کی رپورٹ کے بعد بول میڈیا نیٹ ورک کے سی ای او شعیب شیخ جعلی ڈگریوں سمیت کئی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور اس چینل سے وابستہ بڑے بڑے صحافی چھوڑ گئے تھے لیکن اب اے آر وائی نے بول نیٹ ورک کو ٹیک اوور کر نے کا اعلان کر دیا۔ سلمان اقبال نے آغاز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بول تین سے چار ماہ میں آن کر دیا جائے گا۔

Tags: