افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ،12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

August 19, 2015 5:01 pm0 commentsViews: 26

طالبان نے ہلمند کے ضلع نو زاد پر قبضہ کرکے کنٹرول سنبھال لیا، سرکاری طور پر تصدیق نہ ہو سکی
کابل ( اے پی پی) طالبان نے ہلمند کے ضلع نوازاد پر قبضہ کر لیا۔ دوسری جانب صوبہ وردک میں ڈرون حملے میں12افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے گزشتہ روز ہلمند کے ضلع نوازاد پر قبضہ کر لیا طالبان ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ نوازاد کے بیشتر حصے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ ادھر سرکاری سطح پر اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی جا سکی۔ دریں اثناء افغان میڈیا کے مطابق منگل کو وسطی صوبہ میدان وردک میں امریکی جاسوسی طیاروں نے دو مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

Tags: