بھارتی سیاستدانوں کے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرانے کا حکم

August 19, 2015 5:06 pm0 commentsViews: 26

الہآباد( نیوز ڈیسک) الہ آباد ہائی کورٹ نے پرائمری اسکول کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری کو حکم دیا ہے کہ تمام سرکاری افسران ‘بلدیاتی نمائندوں‘ عدالتی حکام اور ججز کے بچوں کوگورنمنٹ اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے‘ یہ واحد عمل ہے جس کی وجہ سے تمام سرکاری افسران حکومت کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں کی حالت بہتر کرنے پر توجہ دیں گے‘ عدالت نے حکم پر عملدرآمد کیلئے6 ماہ کا وقت دیا ہے اور اس مدت کے بعد عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے‘ یاد رہے کہ اس سے قبل اترپردیش کے سرکاری اسکول میں بچے کو کرنٹ لگنے اور ہر 5 میں سے ایک استاد کے نا اہل ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں‘90 فیصد بھارتی بچے سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

Tags: