انسداد پولیو مہم روز ایک ہفتے جاری رکھنے کا فیصلہ

August 19, 2015 5:08 pm0 commentsViews: 20

10 اگست سے شروع ہونیوالی مہم میں2 لاکھ 519 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے
کراچی ( سٹی رپورٹر)کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ان کے دفتر میں ایک کراچی کی آٹھ انتہائی حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکڑ ظفر اعجاز ،عالمی ادارہ صحت ،یونیسف اور محکمہ صحت کے افسران اودیگر نے شر کت کی۔ اجلاس میںبتایا گیا کہ مہم 10 اگست کو ایک ہفتہ کے لئے شروع کی گئی تھی۔جس میں دو لاکھ 519بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ مہم مزیدایک ہفتہ جاری رہے گی جس میں مقررہ ہدف پورا کر نے کے لئے رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔مہم میں دولا کھ 22ہزا860 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔کمشنر کراچی شعیب احمدصدیقی نے کہا کہ مہم کو موثر بنانے کے لئے علما کرام اور کمیونٹی کے لوگوں کا تعاون حا صل کیا جائے۔ اجلا س میں ہیلتھ افسران نے اپنی اپنی یونین کونسلوں میں مہم کی کار کردگی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

Tags: