ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر47ڈرائیوروں کو جیل بھیج دیا گیا

August 19, 2015 5:17 pm0 commentsViews: 24

ٹریفک سگنل توڑنے اور مسافر گاڑیوں پر لوگوں کو چھتوں پر بٹھانے والوں پر بھی جرمانے عائد کیے گئے
کراچی (کرائم رپورٹر)شہر میں ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق نیوکراچی کے علاقے سلیم سینٹر کے پاس نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے روڈ عبور کرنے والے ضعیف العمر شخص 60 سالہ عبدالشکور ولد ظہور احمد ہلاک اور 30 سالہ سراج الدین اور عزیز الدین زخمی ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال پہنچایا، اس ضمن میں پولیس کاکہنا ہے کہ متوفی نارتھ کراچی سیکٹر 11A کا رہائشی تھا ، جبکہ زخمی ہونے والا شخص سرجانی ٹائون کا رہائشی ہے ، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی، سرجانی ٹائون کے علاقے حب ڈیم ندی میں نہانے کے دوران 18 سالہ نوجوان ڈوب کر ہلاک ہوگیا، جس کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لایا گیا جہاں سے ورثاء بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے پولیس واقعہ سے لاعلمی ظاہر کررہی ہے ۔

Tags: