دائودانجینئرنگ کالج کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ، ٹریفک جام

August 19, 2015 5:15 pm0 commentsViews: 27

گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، پولیس نے طلباء کو سمجھا کر مظاہرہ ختم کرادیا
کراچی (کرائم رپورٹر) دائود انجینئرنگکالج کے طلبا کا انتظامیہ کے خلاف نیو ایم اے جناح روڈ اور سولجربازار پر احتجاجی مظاہرے کے باعث اطراف کی سڑکوں پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو ایم اے جناح روڈ پر دائود انجئیرنگ کالج کے طلبا کی کثیر تعداد جمع ہوئی اور انتظامیہ کے خلاف اپنے مطالبات کو نہ مانے جانے کے حوالے سے احتجاج شروع کیا مظاہرین سولجر بازار تک چلے گئے جس کے نتیجے میں گرو مندر، نیو ایم اے جناح روڈ اور لسبیلہ جانے والی ٹریفک بری طرح سے متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں بن گئیں ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی ۔ ایس ایچ او اخلاق احمد کے مطابق طلبا کو سمجھایا گیا کہ اس طرح آپکے مطالبات نہیں مانے جاسکتے اسکے لیے طریقہ کار وضح ہے اس کو فالو یا جائے جس پر طلبا نے اپنا احتجاج ختم کیا ورلگ بھگ ڈیڑھ گھنٹوں تک متاثر ہونے والی ٹریفک کی روانی بحال ہونا شروع ہوئی۔

Tags: