کرینہ کپور کی آواز بند ہوگئی

August 19, 2015 5:17 pm0 commentsViews: 52

فلم کی شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی
کرینہ دو گھنٹے تک بات چیت کرنے سے قاصر رہیں
فوری طور پر ڈاکٹر کو بلایا جس نے دوا دی جس سے بہتری آئی
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور فلم کی عکس بندی کے دوران آواز بند ہوگئی‘ تفصیلات کے مطابق اداکارہ کرینہ کپورجو آج کل فلمساز آر بالکی کی فلم ’’ کی اینڈ کا‘‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں‘ اسی فلم کی عکس بندی کے دوران ایک سین کے ریکارڈ میں مصروف ہیں‘ اسی فلم کی عکس بندی کے دوران ایک سین ریکارڈ کراتے ہوئے کرینہ کپور کی آواز بند ہوگئی‘ ہوا کچھ یوں کہ فلم کا سین جس میں کرینہ کپور کو اپنے شوہر ارجن کپور سے بحث کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے‘ اس سین کی عکس بندی میں وہ جب ارجن کپور پر چیخ رہی تھیں تو اچانک ان کی آواز بند ہوگئی‘ جس سے ان کی طبیعت بگڑنے لگی دو گھنٹے تک کرینہ کپور بولنے سے قاصر رہیں جس سے سیٹ پر موجود تمام عملہ پریشان ہوگیا اورفوری طور پر ڈاکٹر کو بلایا گیا‘ جس کے بعد کرینہ بولنے کے قابل ہوئیں‘ اس دو گھنٹے کے دوران کرینہ نے گرم پانی کے غرارے بھی کئے مگر انہیں کوئی افاقہ نہیں ہوا‘ ڈاکٹر کے چیک اپ کرنے کے بعد کرینہ نے آرام نہیں کیا بلکہ فلم کی عکس بندی مکمل کرائی۔

Tags: