گھریلو گیس کے کمرشل استعمال پر 6افراد گرفتار، ہنگامہ آرائی کے بعد رہا

August 19, 2015 5:18 pm0 commentsViews: 29

پپری میں سوئی سدرن گیس کے عملے نے اچانک چھاپہ مارا، لوگ مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے
مشتعل افراد نے افسران کو گھیرے میں لے لیا، مذاکرات کے بعد گرفتارافراد کو چھوڑ دیا گیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پپری میں سوئی گیس انتظامیہ کی کارروائی‘ گھریلو گیس کمرشل کے طور پر استعمال کرنے والے6افرا گرفتار‘ میٹر ساتھ لے گئے‘ تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے پپری میں گھروں کیلئے گیس کنکشن حاصل کرکے ہوٹلوں اور دیگر تجارتی مقاصد کیلئے گیس استعمال کرنے والے عناصر کیخلاف گزشتہ روز سوئی سدرن گیس عملے نے اچانک چھاپہ مار کر 6 افراد گرفتار کرلیا اور میٹر ساتھ لے گئے‘ گرفتار افراد کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میںلوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور سوئی سدرن گیس کی گاڑی کو نیشنل ہائی وے پر روک لیا‘ جہاں افسران اور علاقہ مکینوں میں مذاکرات اور معافی تلافی کے بعد گرفتار 6 افراد کو چھوڑ دیا گیا‘ سوئی گیس کے افسران نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پپری سمیت مختلف علاقوں میں گیس چوری کی شکایات موصول ہوئی ہیں جن کیخلاف کارروائی کی گئی۔

Tags: