طارق روڈ اور ڈیفنس میں فائرنگ اور چھریوں کے وار سے2 افراد زخمی

August 20, 2015 3:07 pm0 commentsViews: 32

کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے طارق روڈ پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران ایک شخص زخمی، جبکہ خیابان شجاعت کلفٹن میں چھریوں کے وار سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح فیروز آباد کے علاقے طارق روڈ پی ای سی ایچ ایس میں نا معلوم رہزنوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان22 سالہ محمد عرفان ولد غلام رسول زخمی ہوگیا ہے جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا ہے۔ کلفٹن خیابان شجاعت زمزمہ پارک کے قریب نا معلوم ملزمان نے چھریوں کے وار کرکے33 سالہ دلبر خان کو شدید زخمی کر دیا ہے۔ جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ ذاتی جھگڑا ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Tags: