کھوکھراپار میں مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن کو قتل کر دیا گیا

August 20, 2015 3:09 pm0 commentsViews: 28

دہشت گردوں نے معصوم شاہ قبرستان کے پاس بیٹھے افراد پر گولیاں برسا دیں ایک کارکن شدید زخمی ہوا
کراچی(کرائم رپورٹر)کھوکھراپار میں دہشت گردوں کی فائرنگ مہاجر قومی موومنٹ کا ایک کارکن جاںبحق اور دوسراشدید زخمی ہوا،واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی،پولیس اور رینجرزنے موقع پرپہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔تفصیلات کے مطابق کھوکھراپار کے علاقے ملیر کھوکھرا پارنمبر تین میں واقعہ معصوم شاہ قبرستان کے پاس بیٹھے افراد پر نامعلوم دہشت گردوںنے اندھادھند فائرنگ کردی اور فرارہوگئے،گولیوں کی آواز سے علاقے میں شدید خوف وہراس وکشیدگی پھیل گئی،اطلاع ملنے پر پولیس اوررینجرز کی اضافی نفری موقع پرپہنچی اور صورتحال کو کنٹرول کیا،بعدازاں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک وزخمی کو اسپتال منتقل کیا،ایس ایچ او دھنی بخش مری کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ یوسف بلوچ ولد قاسم اور مضروب کی شناخت 32 سالہ سہیل ولد اعظم کے نام سے ہوئی،جو مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن ہیں اور ملیر کے مختلف علاقوں کے رہائشی بتائے جاتے ہیں،ایس ایچ او کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک 30 بور پستول کا خول ملا ہے،جسے تحویل میں لے لیا گیاہے۔

Tags: