کراچی کو خون میں نہلانا’’را‘‘ کا ایجنڈا ہے، شیخ رشید

August 20, 2015 3:10 pm0 commentsViews: 27

اللہ کرے رشید گوڈیل ٹھیک ہو کر بیان دیں کہ ان پر گولی کس نے چلائی وہ زندہ بچ جاتے ہیں تو پاکستانی سیاست کو بدلنے کا سبب بن سکتے ہیں
پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے بھارت کے ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے، ملک میں کوئی سیاست دان مقبول نہیں ہے آج سب سے مقبول سپہ سالار ہیں
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کراچی میں غیر ملکی قوتیں قتل و غارت میں ملوث ہیں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ کا ایجنڈا کراچی کو خون میں نہلانا ہے‘ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے بھارت کے ایجنڈے پر کام ہورہاہے‘ ٹی وی پروگرام میں گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رشید گوڈیل پر حملے کے بعد ایم کیو ایم نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا ہے‘ انہوں نے کسی پر انگلی نہیں رکھی ‘رینجرز نے اچھے رویے کااظہار کیا اور کور کمانڈر کراچی نے بھی فون کیا‘ مجھے امید تو نہیں کہ رشید گوڈیل خود کوئی بیان دیں کہ ان پر کس نے گولی چلائی‘ رشید گوڈیل اگر زندہ بچ جاتے ہیں تووہ پاکستانی سیاست کو بدلنے کا سبب بن سکتے ہیں‘ فاروق ستار‘ عمران خان اور میں بھی ہٹ لسٹ پر ہوں‘ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ ’’ را ‘‘ کا ایجنڈہ ہے کہ کراچی کو خون میں نہلایا جائے‘ اچھا پہلو یہ ہے کہ فوج کو کراچی میں بہت عزت ملی ہے‘ کراچی میں کسی سے بھی بات کریں وہ آپریشن کی تعریف کرتا ہے‘ ایم کیو ایم کو جرائم پیشہ افراد کو عسکری اداروں کو دے کر اپنے آپ کو ٹھیک کرلینا چاہئے‘ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے بھارت کے ایجنڈے پر کام ہورہا ہے‘ اس وقت پاکستان میں کوئی سیاستدان مقبول نہیں رہا‘ آج مقبول سپہ سالار ہیں‘ ساری دنیا ان کی طرف دیکھ رہی ہے‘ رشید گوڈیل کے واقعے میں ملوث لوگوں کو پکڑنا فوج‘ رینجرز اور پولیس کی ذمہ دار ہے‘ میں یہ واضح طورپر کہنا چاہتا ہوں کہ یہ را ہے کیونکہ پاکستان میں را کارروائیاں کررہی ہے۔

Tags: