آج صبح، وزیراعظم امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کراچی پہنچ گئے

August 20, 2015 3:10 pm0 commentsViews: 22

اپیکس کمیٹی کا اجلاس میں اہم فیصلے ہونگے،وزیراعلیٰ ، رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے اور امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دیں گے
نواز شریف کینپ میں بجلی کے منصوبے کا افتتاح اور گورنر ہائوس میں پارسی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کریں گے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے اور کینپ میں بجلی کے منصوبے کے افتتاح کیلئے آج وزیراعظم میاں نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے‘ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف اپنے دورے کا آغا کراچی ایٹمی بجلی گھر کینپ کے پروگرام میں شرکت کریں گے‘ بعد ازاں گورنر ہائوس میں کراچی میں امن و امان کے حوالے سے نیشنل ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے‘ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف‘ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد‘ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ‘صوبائی وزراء‘ کور کمانڈر کراچی‘ ڈی جی رینجرز سندھ‘ آئی جی سندھ پولیس و دیگر افسران شرکت کریں گے‘ اجلاس میں کراچی کے امن کی بحالی کیلئے اہم فیصلے متوقع ہیں‘ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے اور امن و امان کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے جبکہ وزیراعظم میاں نواز شریف پارسی کمیونٹی کی تقریب سے گورنر ہائوس میں خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات کا کوئی شیڈول نہیں ہے۔

Tags: