سعودی عرب میں خواتین کے حق مہر کی حد زیادہ سے زیادہ50 ہزار ریال مقرر

August 20, 2015 3:14 pm0 commentsViews: 25

جدہ ( نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے شہر جدہ میں حکومت اور قبائل کے درمیان مذاکرات کے بعد شادی بیاہ پر غیر ضروری اخراجات کی روک تھام اور خواتین کے حق مہر کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔ آئندہ جدہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں طے پانے والی شادیوں میں حق مہر اسی اصول کے مطابق ہی وصول کیا جائے گا۔ فیصلے کے تحت کنواری لڑکی کا حق مہر زیادہ سے زیادہ 50 ہزار ریال اور سابقہ مطلقہ یا دوسری بار شادی کرنے والی خاتون کا حق مہر 30 ہزار ریال رکھا گیا ہے۔

Tags: