کرکٹر محمد حیفظ کے ساتھ پراپرٹی ڈیلرز کا3 کروڑ روپے کا فراڈ

August 20, 2015 3:24 pm0 commentsViews: 219

2 سال قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس میں8 مرلہ کا کمرشل پلاٹ کا سودا ہوا تھا
کپتان کو پراپرٹی ڈیلرز نے آج تک پلاٹ نہیں دیا، ملزمان کی گرفتاری کا حکم، ایس پی سی آئی اے سرگرم
لاہور( اسپورٹس ڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان محمد حفیظ کے ساتھ ساڑھے تین کروڑ کا فراڈ ہوگیا۔ پراپرٹی ڈیلرز نے نہ پلاٹ دیا اور نہ ہی پیسے واپس کئے جبکہ محمد حفیظ انصاف کے لئے تھانے پہنچ گئے۔قومی کرکٹر کے مطابق دو سال قبل انہوں نے ڈیفنس کے پراپرٹی ڈیلرز کاشف اور اس کے ساتھیوں سے8 مرلہ کمرشل پلاٹ کا سودا کیا۔ ملزمان نے ان سے پلاٹ ٹرانسفر کرانے کا وعدہ کیا لیکن ٹرانسفر کے وقت عذر پیش کر دیا جس کے بعد انہوں نے متعدد بار پلاٹ ٹرانسفر کرانے یا پیسے واپس دینے کا مطالبہ کیا لیکن سب بے سود رہا۔ محمد حفیظ کے مطابق ملزموں نے ایک سال قبل ان کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپے ادا کئے جبکہ سوا دو کروڑ کا چیک دے دیا جو بینک سے بائونس ہوگیا۔ محمد حفیظ دو سال انتظار کرنے کے بعد ایس ایس پی عمر ورک کے پاس پہنچ گئے اور انصاف کی اپیل کی۔ ایس پی سی آئی اے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کینٹ رئیس خان کو ہدایت کی ہے کہ ملزموں کو گرفتار کرکے قومی کرکٹر کے پیسے واپس دلائے جائیں۔

Tags: