مہاجر قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، آفاق احمد

August 20, 2015 3:25 pm0 commentsViews: 24

نفرت و تشدد کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے مستقبل میں مہاجر قوم کی باگ ڈور سنبھالنا ہے
ناظم آباد کے مہاجر بزرگوں اور نوجوانوں کے وفد سے چیئرمین کی بات چیت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے ستمبر میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے اور نشتر پارک میں جلسہ عام کے اعلان کے بعد شہر بھر سے مہاجر بزرگوں اور نوجوانوں کی چیئر مین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر آمد اور تنظیمی ذمے داران سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ناظم آباد کے مہاجر بزرگوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد سے آفاق احمد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئر مین آفاق احمد نے کہا کہ دو دہائیوں میں مہاجر قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے جس کا ازالہ کرنے کیلئے طویل عرصہ درکار ہوگا، مہاجر قومی موومنٹ سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے اور نفرت اور تشدد کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے تعلیم کے شعبے میں کام کرنا چاہتی ہے۔ مستقبل میں مہاجر قوم کی باگ دوڑ جن ہاتھوں کو سنبھالنا ہے ان کی صلاحیتوں پر مجھے شک نہیں، ان ہی نوجوانوں کی صلاحیتوں اور کاوشوں سے اس جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا۔

Tags: