ایشوریا نے سوانح حیات پر مبنی فلم کی پیش کش قبول کر لی

August 20, 2015 3:26 pm0 commentsViews: 32

ممبئی( اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے سوانح حیات پر مبنی فلم کی پیشکش قبول کرنے میں صرف15 منٹ لئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف ہدایتکار اومنگ کمار نے اپنی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن سے ان کے دوستانہ تعلقات کو وقت ہو چکا ہے۔ جب وہ ان سے ملے انہیں فلم میں ان کے کردار کے بارے میں بتایا تو صرف15 منٹ میں وہ فلم میں کردار ادا کرنے پر رضا مند ہوگئیں۔ فلم کی عکسبندی نومبر میں شروع کی جائے گی۔ ہدایتکار اومنگ کمار نے کہا کہ فلم پر بہت محنت سے کام کر رہے ہیں امید ہے یہ لوگوں کو بہت پسند آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایشوریہ رائے بچن کا فلم میں مرکزی کردار ہے جو ان کے مداحوں کو پسند آئے گا اس فلم میں ان کے مداح انہیں ایک منفرد رول میں دیکھیں گے۔

Tags: