سلمان بٹ اور محمد آصف پر پابندی ختم کرنے کا اعلان

August 20, 2015 3:28 pm0 commentsViews: 29

دونوں کرکٹرز یکم ستمبر کے بعد نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکیں گے، آئی سی سی
اسپاٹ فکسنگ کے الزامات میں سلمان بٹ اور محمد آصف پر پابندی عائد کردی گئی تھی
کراچی( اسپورٹس ڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے اسپاٹ فکسنگ کے باعث پابندی کے شکار پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ بائولر محمد آصف پر پابندی یکم ستمبر سے ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے دونوں کھلاڑی آئی سی سی اینٹی کرپشن ٹریبونل کے ضابطوں پر عمل کرکے2 ستمبر سے ہر طرز کی کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔ کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کے گزشتہ روز جاری اپنے اعلامیے میں ان دونوں کھلاڑیوں پر عائد پابندی یکم ستمبر 2015ء کو رات12 بجے ختم ہوجائے گی۔ مگر یہ دونوں کھلاڑی آئی سی سی اینٹی کرپشن ٹریبونل کے ضابطوں پر عملدر آمد کرکے ہی2 ستمبر2015ء سے ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

Tags: