گندم کی بد عنوانی میں ملوث محکمہ خوراک کے3 افسران معطل

August 20, 2015 3:33 pm0 commentsViews: 15

صوبائی وزیر خوراک کی ہدایت پر دو ڈپٹی ڈائریکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک سے کالی بھیڑوں کا صفایا کرکے گڈ گورننس کی اعلیٰ مثال قائم کرنی ہے۔ انہوں نے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے صوبائی گندم ذخیرہ مرکز میں رکھی تقریباً16 ہزار گندم کی بوریوں کی غیر قانونی ردو بدل اور بد عنوانی میں ملوث کراچی فوڈ ریجن کے 3 افراد جن میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ایسٹ محمد اسلم، فوڈ گرین انسپکٹر کراچی ریجن غلام سرور بھٹو اور فوڈ گرین انسپکٹر کراچی ریجن علی اکبرمغل کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ خوراک کے2 ڈپٹی ڈائریکٹرز علی بخش مہر اور رفیق احمد راجپرکو شوکاز نوٹس دئے گئے ہیں جبکہ محکمے کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز اصغر علی شاہ اور انیس الرحمن مہر کے علاوہ3 اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز، 2 فوڈ انسپکٹرز اور5 فوڈ سپر وائزر پہلے ہی معطل ہیں۔

Tags: