میوزک سے مریضوں کی آپریشن کی تکلیف کم ہوجاتی ہے
لندن( یو پی پی) آپریشن کے مرحلے سے گزرنے والے مریض اگر موسیقی سنتے ہیںتو ان میں بے چینی بھی کم ہوجاتی ہے اور انہیں درد کی دوائوں کی بھی کم ضرورت پڑتی ہے‘ سب سے زیادہ ریلیف اس صورت میں ملتا ہے جب میوزک آپریشن سے پہلے سنی جائے‘ اس سے کچھ کم جب اپریشن کے درمیان میوزک بجائی جائے اور سب سے کم اس صورت میں جب مریضوں کو آپریشن کے بعد میوزک سنایا جائے۔