گلشن اقبال میں4 جعلی منرل واٹر فیکٹریاں سیل

August 20, 2015 3:38 pm0 commentsViews: 43

بنگلوں میں قائم جعلی منرل واٹر فیکٹریوں سے14 مختلف برانڈ کی پانی کی بوتلیں مارکیٹوں میں سپلائی ہوتی تھیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) نے گلشن اقبال میں غیر لائسنس یافتہ پانی کی بوتلیں تیار کرنے والی 4 فیکٹریوں پر چھاپہ مار کر سیل کردیا ہے‘ بدھ کو پی ایس کیو سی اے کی کنفرمٹی اسسیمنٹ ٹیم‘ اسسٹنٹ کمشنر 2شرقی زاہد حسین میمن اور پولیس کے ہمراہ گلشن اقبال میں مختلف مقامات پر بنگلوں میں چھاپہ مارا جہاں4 غیر لائسنس یافتہ فیکٹریوںکو سیل کردیا ہے‘ ان فیکٹریوں میں14مختلف برانڈز کی پانی کی بوتلیں تیار کرکے مارکیٹوں میں فروخت کی جاتی تھیں۔ سیل کی گئی فیکٹری اور برانڈ میں میسرز ایکوا شپ ڈرنکنگ واٹر(19لیٹر کی بوتل)‘ ذپی‘ ایکوا شپ‘ میسر المیکر پریمیئم ڈرنکنگ واٹر(19 لیٹر کی بوتل) سینٹر وروز‘ میسر آگزی فریش(19 لیٹر کی بوتل) آگزی فریش ‘ مکہ‘ بوند کوثر‘ زین‘ ایف ایم‘ جری ‘مصطفی اینڈ کمپنی اور پاک نفیس ‘میسرز انصاری انٹر پرائز ‘شائن اسٹار ‘ بلو فالز اور ووڈا شامل ہیں۔

Tags: