ایڈور ٹائزرز نے غیر قانونی بورڈز کیخلاف آپریشن مشکوک قرار دیدیا

August 20, 2015 3:39 pm0 commentsViews: 36

من پسند لوگوں کے بورڈز نہیں ہٹائے جا رہے ہیں، قانونی سائن بورڈز چوری کر لیے گئے، سجاد حیدر
کراچی(سٹی رپورٹر)سندھ آئو ٹ ڈور ایڈورٹائزرایسوسی ایشن نے غیر قانونی بورڈز کے خلاف جاری آپریشن کو مشکوک قرار دیدیا من پسند لوگوں کے سینٹر بیلٹ ، ٹرانگل ،یا آکشن زون ،میں لگے ٖغیر قانونی بورڈز کو نہیں ہٹایا جا رہا۔ سواء کے جنرل سیکریٹری سجاد حیدرنے بتایا کہ غیرقانونی بورڈزکی ریموول کی آڑ میںلیگل سائن بورڈبھی چوری کئے جا رہے ہیں لوکل ٹیکس کے کچھ افسران ایڈمنسٹریٹر کراچی اور میڈیا کو مس گائیڈ کر رہے ہیں ۔ مثال کے طور پر کے ایم سی کی ویب سائٹ اور مختلف اخبارات میں صرف اگست کے مہینے میں ایک ہزار سے زیادہ غیر قانونی بورڈز ریموول کرنے کا دعویٰکیا گیا جو سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں غیر قانون بڑے بڑے بورڈز جو چند مہینے پہلے لگائے گئے انہیں ہاتھ تک نہیں لگایا گیا ہے ۔سواء کے جنرل سیکریٹری سجاد حیدر نے کہا ایڈمنسٹریٹر شعیب احمد صدیقی صاحب بہت اچھے انسان ہیں ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو افسران بورڈ چوری میں ملوث ہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے لیگل سائیڈز کے ریموول کو فوری روکا جائے۔ہمارے ممبران کے پیڈ چالان فوری دئیے جائیں ۔

Tags: