رینجرز کا ملیر جناح اسکوائر کے قریب متحدہ کے یونٹ آفس پر چھاپہ

August 20, 2015 3:41 pm0 commentsViews: 22

دفتر میں تالے لگے ہوئے تھے، رینجرز اہلکاروں نے تالے توڑ کر تلاشی لی اور دستاویزات تحویل میں لے لیں
رسالہ کے علاقے سالار کمپائونڈ میں پی پی رہنما اکرم بلوچ کے گھر پر چھاپہ بھانجے کو حراست میں لے لیا
کراچی( کرائم رپورٹر)رینجرز نے ملیر جناح اسکوئر کے قریب واقعہ متحدہ قومی موومنٹ کے دفتر یونٹ 97 پر چھاپہ مارا،جہاں دفتر کو تالے لگے ہوئے تھے،ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے دفتر کے تالے توڑ کر اس کی تلاشی لی‘ادھر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے رسالہ کے علاقے میں واقعہ سالار کمپائونڈ میں پی پی کے رہنما اکرم بلوچ کے گھر پر چھاپہ مار کراکرم بلوچ کے بھانجے افضل بلوچ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،ذرائع کا دعوی ہے کہ حراست میں لیے جانے والا مظفر بلوچ پر قاتلانہ حملے سمیت ایک کمسن بھی کے ساتھ اور قتل میں ملوث ہے،تاہم علاقہ پولیس نے واقعے سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔

Tags: