جہانگیر روڈ بلوچ پاڑہ میں زیر تعمیر عمارت پر دستی بم حملہ

August 20, 2015 3:42 pm0 commentsViews: 54

جس عمارت پر حملہ کیا گیا وہ یحییٰ پولانی کی ملکیت بتائی جاتی ہے، واقعہ بھتہ طلبی کا نتیجہ ہے، پولیس
کراچی(کرائم رپورٹر) بلوچ پاڑہ میں واقعہ بلڈر یحییٰ پولانی کی زیر تعمیر عمارت پر بھتہ خوروں نے دستی بم سے حملہ کردیا جو پھٹ نہیں سکا۔تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر کے علاقے جہانگیر روڈ بلوچ پاڑہ پر واقعہ ایک زیر تعمیر عمارت پر نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے،ایس ایچ ا واخلاق احمد کے مطابق خوش قسمتی سے بم پھٹ نہیں سکا،واقعے کی اطلاع ملنے پر وہ موقع پر پہنچے اور بم ڈسپوزل اسکوڈ کے عملے کو طلب کرلیا،بم کو عملے نے ناکارہ بنادیا،ایس ایچ او کے مطابق مذکور عمارت بلڈر یحییٰ پولانی کی ملکیت ہے،اور بم حملہ بھتے کا شاخسانہ ہے،اس حوالے سے بلڈر سے معلومات لی جاری ہیں کہ انہیں کس گروپ کی جانب سے بھتے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ،ایس ایچ او کے مطابق مکمل معلومات کے بعد مذکورہ بھتہ خور گروپ کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

Tags: