بجلی مہنگی،کے الیکٹرک کیخلاف گھریلو صارفین میں شدید اشتعال

August 20, 2015 3:45 pm0 commentsViews: 20

بجلی کے بلوں میں 30 فیصد زائد ادائیگی سے کم آمدنی والے طبقے کے ہوش اڑ گئے
گھریلو صارفین کو 4000 سے 5000 روپے تک بل بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے
کراچی (کامرس رپورٹر) گھریلو صارفین کے بلوں میں وفاقی حکومت کی ہدایت پر کے الیکٹرک کی جانب سے200 سے300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیو الے صارفین کو فی یونٹ 2.9 روپے تقریباً30 فیصد زائد ادائیگی کے بلوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد شہر کے ایک کروڑ سے زائد گھریلو صارفین میں حکومت اور کے الیکٹرک کے خلاف شدید اشتعال نئے بجلی کے بلوں میں1000 سے3000 ہزار روپے تک اضافے نے کم آمدنی والے طبقے کے ہوش اڑا دیئے‘ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے جولائی ایڈجسٹمنٹ 30 فیصد کے ساتھ کراچی میں بلوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا ہے‘ اضافے کے بعد عام گھریلو صارفین 4000 سے 5000 روپے کے بل بھیجے جارہے ہیں‘ واضح رہے کہ کراچی کی80 فیصد آبادی غریب اور متوسط طبقے پر مشتمل ہے‘ جنہیں کے الیکٹرک پہلے ہی میٹر ٹمپرنگ کے بہانے بھاری جرمانوں کی زد میں لئے ہوئے ہے‘ جبکہ سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ غریب علاقوں میں کی جاتی ہے۔

Tags: